THQ Malakwal hospital

اسسٹنٹ کمشنر ملکوال کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مکٹلف وارڈرز کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال رمیز ظفرنے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ڈاکٹر صاحبان اور طبی عملہ بھی موجود تھا۔ اپنے دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی ، سٹاف کی حاضری، زنانہ مردانہ وارڈ کے علاوہ دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں پر علاج معالجہ کیلئے آئے ہوئے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغورجائزہ لیا ۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23 نومبر 2022) انہوں نے مختلف مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق استفسار بھی کیا جس پر مریضوں نے علاج معالجہ کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ای او ہیلتھ نے رورل ہیلتھ سنٹر چیلیانوالہ کا اچانک دورہ کیا، مختلف شعبوں کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹر صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ علاج معالجہ اور ٹیسٹنگ سے متعلق طبی پروٹوکول کو فالو کیا جائے اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی کا ہر گز مظاہرہ نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے.

پنجاب حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔صحت عامہ کی سہولتوں میں کئی گنا اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا اعتماد بڑھا ہے۔محکمہ صحت کے فنڈز اور مراعات میں ریکارڈ اضافے کے بعد ملازمین مریضوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔جو ادویات ہسپتال میں دستیاب ہیں وہ مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے فوری مہیا کی جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں