today petrol price in pakistan 2023

پیمائش میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر 2 پٹرول پمپس کو 60 ہزار روپے جرمانہ

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں مسلسل متحرک، اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے ضلع کے مختلف پیٹرول پمپس کو اچانک چیک کیا۔ انہوں نے چیکنگ کے دوران معیار اور مقدار کا بھی جائزہ لیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 26 ستمبر 2024) اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس کی جانب سے پیمانوں میں گڑ بڑ کرنے پر 2 پٹرول پمپس کو 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے پٹرول پمپس مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے پیمانوں کو درست حالت میں رکھیں اور پیمانوں میں کوئی گڑ بڑ نہ کریں۔

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ چیکنگ کے دوران پٹرول پمپس مالکان کے جانب سے پیمانوں میں گڑبڑ کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور انہیں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے حوالے سے کوٹلی افغاناں کا دورہ کر کے صفائی عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہروں سمیت قصبہ جات میں بھی صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ افسران ضلع میں انتظامی فرائض کی ادائیگی کے لئے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں