Dr. Muhammad Faisal Saleem PAS Deputy Commissioner Mandi Bahauddin

پیدائش سے لے کر 5 سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت بگ کیچ اپ ( BCU ) ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر افتخار، ڈاکٹر شکیل نذر، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد عباسی، فوکل پرسن ای پی آئی رانا جاوید اختر اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 26ستمبر 2024) سی او ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف اور ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نے اجلاس کو ضلع منڈی بہاوالدین میں یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہنے والی مہم، مائیکرو پلان، مسنگ چلڈرن، ویکسین، بگ کیچ اپ ایکٹویٹی ویکسی نیشن کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بگ کیچ اپ مہم کے تحت 2019 تا 2024 ویکسی نیشنز مہم میں کسی بھی وجہ سے رہ جانے والے پیدائش کے وقت سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔ ان ویکسین سے بچے تپ دق، پولیو، خناق، نمونیہ، کالی کھانسی، کالا یرقان، گردن توڑ بخار، اسہال، تشنج اور خسرہ جیسی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے متعلقہ ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بگ کیچ اپ مہم کی کامیابی کیلئے پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں