میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم اکتوبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ پیٹرول کی موجودہ قیمت بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی۔ تاہم ملک میں یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خام تیل کی یومیہ اوسط پیداوار 66,261 بیرل ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ ہفتے ملک میں خام تیل کی یومیہ اوسط پیداوار 63 ہزار 405 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 16 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی یومیہ اوسط پیداوار 3,047 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ مسلسل ہفتے کے دوران ملک میں گیس کی یومیہ اوسط پیداوار 2774 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔