انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین وسیم ریاض خان کی تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ ہیڈ فقیریاں میں کھلی کچہری،عوامی مسائل سنے
کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ، شکایات سننا اور فوری انصاف مہیا کرنا ہے، کھلی کچہری میں علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
ایس ایس پی وسیم ریاض خان نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
ڈی پی او نے شہریوں کی شکایات سننے کے دوران شکایات کا میرٹ کی بنیاد پر ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے. کھلی کچہری میں تفتیشی افسران کو مقدمات میں غفلت برتنے پر چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کئے گئے