مانچسٹر(پ ر)برطانوی وزیر برائے کمیونٹیز، ہاؤسنگ اینڈ لوکل گورنمنٹ لارڈ واجد خان نے چوہدری ساجد علی سرپرست اوورسیز یونٹی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بعد ازاں لارڈ واجد خان نے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول موجیانوالہ کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے سکول میں ایک پودا بھی لگایا۔ لڑکیوں اور اساتذہ سے تعلیم و تربیت پر گفتگو کرتے ہوئے لارڈ واجد خان نے کہا کہ محنت کامیابی کی کنجی ہے۔
تعلیمی ثقافتی تبدیلی ممکن ہے۔ چوہدری ساجد علی نے کہا کہ میری والدہ کی وفات پر برٹش پاکستانی کمیونٹی کے ہزاروں لوگوں نے مجھے برطانیہ سے تعزیت کے پیغامات بھیجے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔
اس موقع پر اے سی منڈی بہاؤالدین، تحصیل دار ،سی او ایجوکیشن چیلیانوالہ سکول کے ہیڈ ماسٹر سر احسان، چوہدری محمد اسلم، حاجی ریاض احمد ،تصور عباس گوندل، صدر گجرات پریس کلب سید نوید شاہ ،شیخ ساجد حسین، ایڈوائزر لارڈ واجد خان پاکستان ، چوہدری عامر سردار، چوہدری علی حسن ، چوہدری محمد انور، چوہدری ثاقب علی، حاجی ضیغم عباس،ابرار حسین، چوہدری محمد اکرم، سر نوید حسین ، گاؤں کے عوام نے ہائر سیکنڈری کالج کی SNE جلد منظوری کیلئے حکومت پنجاب سے استدعا کی ۔