منڈی بہاءالدین کا ضلعی افسر تبدیل. ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین تسنیم علی خان کو تبدیل کر دیا گیا، انکی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین کا اضافی چارج دے دیا گیا. نوٹیفکیشن جاری
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 جنوری 2023) پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ جاری، 5 ماہ قبل منڈی بہائوالدین میں بطور ڈپٹی کمشنر تعینات ہونے والے تسنیم علی خان کو تبدیل کر کے سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے.
منڈی بہاوالدین میں تعینات افسران کے بارے میں جانئیے
جبکہ انکی جگہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاءالدین ملک عباس ذوالقرنین کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین کا اضافی چارچ سونپ دیا گیا. تعینات کے آرڈرز جاری کر دئیے گئے ہیں. تسنیم علی خان اور ملک عباس ذوالقرنین 17 اگست 2022 کو ضلع منڈی بہاوالدین میں تعینات کئے گئے تھے.