mandi bahauddin administrator

تسنیم علی ڈپٹی کمشنر، عباس ذوالقرنین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین تعینات

ضلع منڈی بہائوالدین میں بڑے پیمانے پر تبدیلی، ضلعی آفیسر تبدیل، ڈپٹی کمشنر محمد خالد خان ضلع منڈی بہائوالدین سے تبدیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہائوالدین محمد آصف کو تبدیل کر دیا گیا. نوٹیفکیشن جاری

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17 اگست 2022) پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ جاری، 3 ماہ قبل منڈی بہائوالدین میں بطور ڈپٹی کمشنر تعینات ہونے والے محمد خالد خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا.

جبکہ انکی جگہ پر تسنیم علی کو بطور ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین تعینات کے آرڈرز جاری کر دئیے گئے ہیں. تسنیم علی ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈپارٹنمنٹ تعینات تھے. یاد رہے کہ محمد خالد خان 22 مئی 2022 کو ضلع منڈی بہائوالدین میں تعینات ہوئے تھے اور 3 ماہ بعد اب انکا تبادلہ لاہور کر دیا گیا ہے.

ضلع منڈی بہائوالدین میں تعینات ہونے والے افسران کی لسٹ دیکھیں

2 ماہ قبل منڈی بہائوالدین میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تعینات ہونے والے محمد آصف کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا. جبکہ انکی جگہ پر عباس ذوالقرنین کو بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہائوالدین تعیناتی کے آرڈرز جاری کر دئیے گئے ہیں.

عباس ذوالقرنین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ضلع اوکاڑہ میں تعینات تھے. یاد رہے کہ محمد آصف 2 ماہ قبل ماہ جون 2022 میں ضلع منڈی بہائوالدین میں تعینات ہوئے تھے اور 2 ماہ بعد اب انکا تبادلہ لاہور کر دیا گیا ہے.

abbas zulqernain

نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین اس سے پہلے ضلع منڈی بہائوالدین میں بطور اسسٹنٹ کمشنر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر منڈی بہائوالدین اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں