malakwal to PD Khan train service

عید الاضحی پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے کے اعلان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر ایک بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔

اعلان کے مطابق تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون کو شام 5 بجے چلے گی۔ کراچی سے راولپنڈی کے لیے چوتھی عید اسپیشل ٹرین 3 جون کو رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین 4 جون کو رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق خصوصی ٹرینوں کا مقصد مسافروں کو بروقت، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان ریلوے کی اولین ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مسافر عید اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں