ٹاپ ٹرینڈنگ سمارٹ فونز کی فہرست میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے گلیکسی اے 56 کے طویل راج کے بعد گزشتہ تین ہفتوں میں تین مختلف ڈیوائسز چارٹ میں سرفہرست ہیں۔
Xiaomi کا Redmi Turbo 4 Pro، جو پچھلے ہفتے پانچویں نمبر پر تھا، اس ہفتے کی فہرست میں سرفہرست ہے۔
گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن Xiaomi Redmi Turbo 4 Pro نے حاصل کی ہے۔ دوسری پوزیشن پر Nothing CMF Phone 2 Pro 5G (نئی انٹری) کا قبضہ ہے۔
Samsung Galaxy A56 تیسرے نمبر پر، OnePlus 13T 5G چوتھے نمبر پر، Motorola H60 Pro پانچویں نمبر پر، Samsung Galaxy S25 Ultra چھٹے نمبر پر اور Xiaomi Poco X7 Pro ساتویں نمبر پر ہے۔
Apple iPhone 16 Pro Max آٹھویں نمبر پر ہے، Samsung Galaxy A36 نویں نمبر پر ہے (نئی انٹری)، اور Infinix Note 50 Pro+ (نئی انٹری) دسویں نمبر پر ہے۔
Leave a Reply