covid in china

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: کورونا پھیلاؤ روکنے کے لئے وفاقی وزارت صحت نے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ، بیرون ملک سے آنے والی فلائٹس کے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوبارہ اسکریننگ کا فیصلہ دنیا بھر میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں کورونا وبا کی نئی لہر؛ مزید 31 ہزار کیسز رپورٹ

اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت کے ادارے بارڈر ہیلتھ سروسز کے ڈاریکٹر نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکر یننگ دوبارہ شروع کرنے کی تحریری ہدایت جاری کردی جس کے تحت ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے گی ۔

بارڈر ہیلتھ سروسز نے ہدایت دی ہے کہ کورونا خدشات والے مشتبہ مسافروں کا فوری طور پر ایئر پورٹ ہیلتھ سروس کا عملہ ریپڈ ٹیسٹ کرے گا اور ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کی ہر صورت اسکر یننگ جائے ۔ اس کے علاوہ سی اے اے اور ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کو بارڈر ہیلتھ سروس عملے کی معاونت کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔

دوسری جانب بعض ممالک میں کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے معاملے پر بارڈر ہیلتھ سروسز نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ تمام ملکی ایئر پورٹ پر مسافروں کی اسکر یننگ کا عمل سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ شخص کی فوری طور پر اسکر یننگ کی جائے اور انٹرنیشنل ایرائیول لاؤنج میں فیومیگیشن کا خاص خیال رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں