محمد فرحان غنی سکول سے کالج اور کالج سے یونیورسٹی تک مسلسل 10 سال سے اپنے ضلع منڈی بہاؤالدین میں اول پوزیشن حاصل کر رہا ہے اور پورے پنجاب میں اپنے ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد مقابلہ حسن نعت جیت چکا ہے .
سال 2017 میں وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے ہونے والے مقابلہ نعت خوانی میں پورے پنجاب میں اول پوزیشن حاصل کی اور ایک لاکھ روپے کے انعام کا چیک وصول کیا۔سال 2018 میں پھالیہ میں ہونے والے حافظ شفیق احمد میموریل مقابلہ نعت خوانی ایوارڈ میں پورے پنجاب کے 90 سکول و کالجز کے طلباء میں اول پوزیشن حاصل کی اور فسٹ ایوارڈ حاصل کیا.
محمد فرحان غنی نے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ہونے والے ہفتہ شان رحمت العالمین مقابلہ حسن نعت میں اپنے کالج کی طرف سے حصہ لیا اور ڈویژن بھر کے کالجز میں اول پوزیشن حاصل کی ۔ جس پر کمشنر گوجرانوالہ اور ڈائریکٹر کالجز نے انعام سے نوازا.
چورنڈ سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کر لیا
اس کے علاؤہ پورے پنجاب میں اپنے ادارے اور ڈسٹرکٹ منڈی بہاوالدین کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد مقابلہ حسن نعت ون کر چکا ہے. یاد رہے محمد فرحان غنی محمد آصف گھمن ٹیچر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ریلوے کالونی ملکوال کے فرزند ہیں۔