Tag: Shahid Imran Marth

  • ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ منڈی بہاؤالدین سے مظفر گڑھ تبدیل

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ منڈی بہاؤالدین سے مظفر گڑھ تبدیل

    پنجاب میں بیوروکریسی کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ منڈی بہاؤالدین سے مظفر گڑھ تعینات کر دئیے گئے

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ عثمان علی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کا عہدہ تفویض کر دیا گیا ہے۔ مظفر گڑھ کے نئے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران ہوں گے۔ شاہد عمران ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

    شاہد عمران مارتھ منڈی بہاؤالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر تعینات

    شاہد عمران مارتھ کو ڈیڑھ سال تک ضلع منڈی بہاءالدین میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد گزشتہ روز انکا تبادلہ کر دیا گیا ہے. شاہد عمران مارتھ فروری‌2023 میں ضلع منڈی بہاءالدین میں تعینات ہوئے تھے.

    منڈی بہاءالدین کے افسران کی لسٹ دیکھیں

    محمد فیصل ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات ہو گئے. محمد فیصل ڈپٹی سیکرٹری (سٹاف) چیف سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ عبدالرؤف سے ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کا عہدہ واپس لے لیا گیا، عبدالرؤف کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

  • شاہد عمران مارتھ نے میونسپل سٹیڈیم روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    شاہد عمران مارتھ نے میونسپل سٹیڈیم روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کے ویژن کے مطابق بدل رہا ہے ضلع منڈی بہاوالدین، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے میونسپل سٹیڈیم روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ڈپٹی کمشنرنے نیو رسول روڈ تا میونسپل سٹیڈیم روڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 05مارچ 2024) اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اس سڑک کی تعمیراہل علاقہ کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا ۔انہوں نے بتایا کہ یہ سڑک میونسپل کمیٹی کے فنڈ سے تعمیر کی جا رہی ہے، سڑک کا تخمینہ لاگت 65 لاکھ روپے ہے۔

    منڈی بہاؤالدین کی 11 شاہراہوں کی مرمت کا صرف 55 فیصد کام ہو سکا

  • ڈپٹی کمشنر کا چیلیانوالہ، کوٹ بلوچ میں‌ جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ

    ڈپٹی کمشنر کا چیلیانوالہ، کوٹ بلوچ میں‌ جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ

    وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے محکمہ پبلک ہیلتھ کی چیلیانوالہ اور کوٹ بلوچ میں جاری سیوریج سکیم ،گورنمنٹ گرلز سکول و کالج چیلیانوالہ ، منڈی تا سرائے عالمگیر روڈ اور رسول ریسٹ ہاؤس کا معائنہ کیا۔

    منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 26 ستمبر 2023 ) ڈپٹی کمشنر نے جاری منصوبوں کی رفتار اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ حافظ غلام مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان بشیر آغا، محکمہ پبلک ہیلتھ اور بلڈنگ کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

    ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو متعلقہ افسران نے جاری ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کے تمام پہلووں پر کڑی نظر رکھیں۔ کام ٹھیکیداروں پر چھوڑنے کی بجائے افسران سکیموں کی خود نگرانی کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص فنڈز قوم کی امانت ہیں، جن کی ایک ایک پائی دیانتداری سے خرچ کی جانی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے، حکومت تعلیم، سڑکوں اور دیگرفلاحی منصوبہ جات کی تعمیرو توسیع کیلئے ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے لہذٰا تمام منصوبہ جات کی تکمیل وقت پر مکمل کی جائے ، غیر ضروری تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفاد عامہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان منصوبوں کو مکمل شفافیت اور حکومتی ترجیحات کے مطابق تعمیر کریں۔

  • ڈپٹی کمشنر نے 112 ریٹائرڈ ملازمین کو 6 کروڑ 85 لاکھ روپے تقسیم کر دیئے

    ڈپٹی کمشنر نے 112 ریٹائرڈ ملازمین کو 6 کروڑ 85 لاکھ روپے تقسیم کر دیئے

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 13جون 2023)وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے محکمہ تعلیم کے 112 ریٹائرڈ ملازمین کو لیو ان کیش منٹ اور فنانشل اسسٹنس کی مد میں 6 کروڑ 85 لاکھ روپے تقسیم کر دیئے ۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے چار سال سے لیو ان کیش منٹ اور فنانشل اسسٹنس کے منتظر محکمہ تعلیم کے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کو 6 کروڑ 85 لاکھ روپے کی خطیر رقم کے چیکس تقسیم کئے،اس حوالے سے ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازمین ایک طویل عرصے سے لیوان کیش منٹ سے محروم تھے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر زیر التوا کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرتے ہوئے ان میں چیکس تقسیم کئے گئے ہیں۔

    عیدا لاضحیٰ کی خوشیوں اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین میں فوری رقم تقسیم کی گئی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین حکومت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، ان کی اور ان کے اہل و عیال کی بر وقت امداد ایک فرض ہے، جس کی ادائیگی فوری ہونی چاہیئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیکس کی تقسیم حقداران تک شفاف انداز میں بر وقت ہونی چاہیئے تا کہ ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مالی مشکلات میں کسی حد تک کمی لائی جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ضلع بھر کے تمام اسکولوں میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے گا اور خصوصاً فرنیچر، صفائی، مرمت اور باتھ روم کی تعمیر پر توجہ دی جائے گی، انکا کہنا تھا کہ وسائل کی یکساں تقسیم ان کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس غلام مرتضی ،سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد ارشاد،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آغا رضوان، ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ فیصل شہزاد گوندل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رضوان اشرف شامی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیٹیگیشن حافظ اکرام اللہ تارڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔

  • شاہد عمران مارتھ کا ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

    شاہد عمران مارتھ کا ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ترقیاتی سکیموں میں پیشرفت کے حوالے سے وڑیائیت روڑ، 28چک روڑ، کاکووال پل، بھیکھو موڑ تا قادرآباد روڑ اور سیال موڑروڈ کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

    منڈی بہاﺅالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 09 فروری 2023 ) اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آغا رضوان، ہائی وے کے افسران سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور متعلقہ محکموں کے افسران نے جاری پراجیکٹس اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ان ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگرایس رپورٹس کا بھی معائنہ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے اور حکومت ترقیاتی سکیموں کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے تا کہ مربوط ترقی کے خواب کی تعبیر کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی محکموں کے سربراہان جاری منصوبوں کے تمام پہلوﺅں پر کڑی نظر رکھیں۔ کام ٹھیکیداروں پر چھوڑنے کی بجائے افسران سکیموں کی خود نگرانی کریں۔ کوالٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہاکہ ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی، رفتار اور شفافیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور عوام الناس کی فلاح وبہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ان سکیموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کا گاہے بگاہے دورہ کرکے تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتا رہوں گا ۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹربھیکھو موڑ کا بھی اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور واش روم کی حالت زار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ہیلتھ سیکٹر کوکروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔صحت عامہ کی سہولتوں اور بجٹ میں کئی گنا اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا اعتماد بڑھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کے لئے تمام ضروری ادویات مفت موجود ہیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری ازالہ ہونا چاہیئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے۔

  • شاہد عمران مارتھ منڈی بہاؤالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر تعینات

    شاہد عمران مارتھ منڈی بہاؤالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر تعینات

    پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز سمیت 64 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کو ڈی جی ایکسائز پنجاب تعینات کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کےمطابق فیاض احمد موہل کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، عبداللّٰہ خرم نیازی کو ڈی سی جھنگ اور محمد سرمد تیمور کو ڈی سی شیخوپورہ لگایا گیا ہے۔ شاہد عمران مارتھ ڈی سی منڈی بہاؤالدین، حسن وقار چیمہ ڈی سی راولپنڈی اور ظہیر انور ڈی سی بہاولپور ہوں گے۔

    عمر جہانگیر ڈی سی ملتان، علی عنان قمر ڈی سی فیصل آباد اور عدنان محمود اعوان کو ڈی سی سیالکو ٹ تعینات کیا گیا ہے۔

  • Shahid Imran Marth Appointed As Deputy Commissioner Mandi Bahauddin

    Shahid Imran Marth Appointed As Deputy Commissioner Mandi Bahauddin

    Lahore: There have been large-scale appointments and transfers of senior officers in Punjab, under which deputy commissioners of 31 districts have been changed, notification has also been issued.

    In this regard, police sources say that Abdullah Khurram Niazi has been appointed as Deputy Commissioner Jhang, Adnan Awan as Deputy Commissioner Sialkot, Sarmad Taimur as Deputy Commissioner Sheikhupora and Muhammad Ashraf as Deputy Commissioner Narwal.

    Apart from this, Rafiq Ahsan has been appointed as Deputy Commissioner Nankana Sahib, Umar Farooq as Deputy Commissioner Hafizabad, Shahid Imran Marth as Deputy Commissioner Mandi Bahauddin and Shoaib Ali as Deputy Commissioner Sargodha.

    Also Read This: ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین تسنیم علی خان کو تبدیل کر دیا گیا

    According to police sources, Hasan Waqar Cheema has been posted as Deputy Commissioner Rawalpindi, Rao Altaf Raza as Deputy Commissioner Attock, Samiullah Farooq as Deputy Commissioner Jhelum, Zaheer Abbas Shirazi as Deputy Commissioner Muzaffargarh, Zeeshan Hanif as Deputy Commissioner Okara and Qaratul Ain Malik as Deputy Commissioner Chakwal. has been done

    It should be noted that the DPOs of different cities of Punjab were also changed yesterday