منڈی بہاءالدین: کم سن بچی کے ساتھ زیادتی و قتل کا مجرم سزائے موت کے منطقی انجام کو پہنچا. پھالیہ عدالت نے کمسن لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی
ڈی پی او منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان نے کہا کہ پولیس کی پیشہ وارانہ تفتیش اور مضبوط پیروی کی بدولت مجرم کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے تمام مقدمات میں پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی.
عدالت نے بچی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنادیا
مقدمہ میں تمام ضروری شواہد عدالت میں پیش کیے گئے جن کی بنیاد پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔ اس سزا کو متاثرہ خاندان اور عوام نے انصاف کی فتح قرار دیا ہے. تھانہ پھالیہ پولیس کی موثرتفتیش وپیروی کےنتیجہ میں معززعدالت نے کم سن بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے مجرم ساجد علی کو سزائے موت کا حکم سنایا
منڈی بہاءالدین:ملزم ساجد علی کے خلاف تھانہ پھالیہ میں 597/22 مقدمہ درج تھا. ایڈیشنل سیشن جج پھالیہ نے مجرم کے خلاف سزا کا حکم سنایا.تھانہ پھالیہ پولیس نے ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ عدالت میں پیش کیا. موثر اور مضبوط تفتیش کے ذریعے ملزمان کی سزا یابی کویقینی بنایاجا رہا ہے۔ڈی پی او وسیم ریاض خان
پھالیہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے جج نے ریپ معہ قتل کے مقدمہ میں مجرم ساجد علی کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی. عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو پھانسی پر اُس وقت تک لٹکایا جائے جب تک موت واقع نہ ہو. پولیس کی پروفیشنل تفتیش ، محنت اور ٹھوس شہادتوں کی بدولت ریپ معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم پر جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت کی جانب سے سزائے موت کا حکم سنایا گیا.