voters in punjab

ضمنی انتخابات: کس پارٹی کے ووٹ بینک میں کمی اور کس میں اضافہ ہوا؟

غیر سرکاری تنظیم فافن نے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 ضمنی انتخابات پر تجزیاتی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران ووٹرز ٹرن آوٹ 35 فیصد رہا جو عام انتخابات کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ووٹرز ٹرن آوٹ پی پی 209 خانیوال میں رہا جبکہ سب سے کم ٹرن آوٹ این اے 239 کراچی میں رہا۔ تحریک انصاف کے پشاور سمیت 5 حلقوں میں ووٹ بینک کم جبکہ 6 میں اضافہ ہوا۔ مردان، خانیوال، شیخوپورہ، بہاولنگر، ملتان اور ننکانہ میں پی ٹی آئی ووٹ بڑھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ن لیگ کا 3 حلقوں میں ووٹ بڑھا جبکہ 2 حلقوں میں کم ہوا۔ ن لیگ کا این اے 108 فیصل آباد اور پی پی 241 بہاولنگر میں ووٹ کم ہوا۔ پیپلزپارٹی کا 2 حلقوں میں ووٹ بینک بڑھا، 2 حلقوں میں کم ہوا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ووٹ بینک میں اضافے کی وجہ پی ڈی ایم اتحاد بنا۔

رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کا 7 حلقوں میں ووٹ بنک کم صرف ایک میں اضافہ ہوا جبکہ کراچی، پشاور، چارسدہ میں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں کا ووٹ کم ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں