لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 65 افراد ڈوب گئے

human smuggling

لیبیا کے ساحل پر ایک اور کشتی الٹ گئی جس میں 65 مسافر سوار تھے۔ ان میں کئی پاکستانی بھی شامل تھے۔ متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی ڈوب گئی۔ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے حادثے کی اطلاع دی ہے۔

نوجوان لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا

ترجمان کے مطابق لیبیا کے شہر زاویہ کی بندرگاہ مارسا ڈیلا زاویہ کے قریب الٹنے والی کشتی میں 65 مسافر سوار تھے جن میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

دفتر خارجہ نے معلومات اور مدد کے لیے رابطہ نمبر جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ معلومات کے لیے طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے سے واٹس ایپ نمبر 03052185882 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، سفارت خانے کے موبائل فون نمبر 00218913870577 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لیبیا اور مراکش میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثات میں درجنوں پاکستانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *