بارش برسانے والا سسٹم پنجاب میں داخل ہو گیا ہے۔ اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔
فروری کا دوسرا ہفتہ قریب آتے ہی پنجاب میں موسم پھر سے سرد ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں بارش کا نیا سپیل شروع ہونے کا امکان ہے جس سے موسم مزید سرد ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کلاؤڈ بیئرنگ سسٹم پنجاب کے بیشتر اضلاع میں داخل ہوگیا ہے۔ اس سسٹم کے باعث اسلام آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
لاہور اور سیالکوٹ کے گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ملک بھر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ملک کے سیاحتی مقامات مری، گلیات، گردونواح اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ملک میں ان دنوں سرد ترین موسم گلگت بلتستان میں ہے۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت لیہہ -12، اسکردو، استور، گوپس -6، کالام -5، ہنزہ -4، بگروٹ، گلگت -3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Leave a Reply