آہ، بے رحم ڈنکی ایک اور گھبرو جوان کی جان لے گئی۔ نوجوان لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا
منڈی بہاؤالدین، نواحی گاؤں چورنڈ کے رہائشی حسنین جاوید گوندل چھرا جو کہ 4 مئی 2024 کو لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ آج ان کی میت گھر پہنچنے پر نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
لیبیا کے سمندر میں تارکین کی کشتی ڈوب گئی، منڈی بہاؤالدین کے 7 نوجوان جاں بحق
اللہ تعالٰی اس نوجوان کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین. خدارا، اپنے بچوں کو خود اس پرخطر سفر پر کیوں بھیجتے ہو؟ والدین کا دل اتنا سخت کیسے ہو سکتا ہے؟ ضلع منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے متعدد نوجوان اس پرخطر سفر “ڈنکی” کا شکار ہو چکے ہیں۔
Leave a Reply