سرسبز منڈی بہاؤالدین
21 جولائی بروز اتوار کو بادشاہ پور ویلفیئر کمیٹی کے پلیٹ فارم سے گرین ویلج پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا جسکی افتتاحی تقریب منعقد ھوئی جس میں اہل دیہہ بادشاہ پور نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے.
افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت اورسیز بادشاہ پور کی تھی اور گرین ویلج پروجیکٹ کا مقصد اپنے گاؤں کو سر سبز شاداب کرنا ہے. اس پروجیکٹ کے لیے بادشاہ پور ویلفیئر کمیٹی کے ممبران نے بادشاہ پور روڈ کی حدود کو منتخب کیا ہے ۔ جسکا آغاز کر دیا گیا جسکے ابتدائی مرحلے میں 250 پودے اڈا بادشاپور کے گرد لگائے گئے ۔ جس کے لیے اورسیز بادشاہ پور اور اہل دیہہ نے ڈونیشن دی ہے. اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں برکتیں عطا فرمائے ۔آمین
سرسبز میانوال رانجھا مہم (سحر ویلفئیر فائونڈیشن)
بادشاہ پور ویلفیئر کمیٹی اپنے گاؤں کو سر سبز شاداب کرنے کے ساتھ ساتھ قبرستان کو بھی سر سبز و شاداب کرےگی ۔ کمیٹی کے پلیٹ فارم پہ ہم سب ایک ہوں اور سب مل کر اپنے گاؤں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کمیٹی کے ساتھ مل کر اپنے گاؤں کو مثالی گاؤں بنائیں اور کمیٹی کا ساتھ دیں ہم ہیں بادشاہ پور کا نعرہ بادشاہ پور کی فلاح کا نعرہ ہے
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ بادشاپور ویلفیئر کمیٹی کا گرین ویلج پروجیکٹ کامیاب ہو ہم دل سے مارکیٹ اڈا بادشاہ کے دکانداروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پودوں کی دیکھ بھال اور پانی دینے کی ذمہ داری لی اور ان ڈونر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس پروجیکٹ کے لیے ڈونیشن دی ہے.
کمیٹی ممبران کی طرف سے گرین ویلج پروجیکٹ کا منصوبہ شروع کرنے پر فرزندِ بادشاہ پور کامران حیدر کی اس کاوش کو سراہا آخر پہ بس اتنا ہی کہ ان بزرگ ممبران کے لیے دعا کر دیا کریں جو گاؤں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشش کر رہے ہیں ان ڈونرز کے لیے بھی جو کمیٹی کو اپنی کمائی سے فنڈ دیتے ہیں