Autism Resource Center started in District Jinnah Public School

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج کا دورہ کیا

وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباء کو تعلیم حاصل کرتے دیکھا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22جولائی 2024)انہوں نے اساتذہ اور طلباء سے درس و تدریس کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح طالب علموں کیلئے تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، جس کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول ضلع کا واحد ادارہ ہے جہاں بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ پر واضح کیا کہ پاکستان کو اس وقت جن چینلجز ک سامنا ہے، ان سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت پر توجہ دیں تا کہ وہ آگے چل کر ملک کی ترقی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ سکول کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں