district and session court mandi bahauddin

پنجاب: ماتحت عدلیہ کے 39 سینئر سول ججز کے تقرر و تبادلے

لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ماتحت عدلیہ کے 39 سینئر سول ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سلیم شیخ کا تبادلہ منڈی بہاؤالدین سے لودھراں کردیا گیا۔ جبکہ ان کی جگہ برکت علی کو لودھراں سے منڈی بہاؤالدین تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

راولپنڈی سے شکیل احمد اور گجرات سے خالد یعقوب وڑائچ کا تبادلہ لاہور جبکہ جاوید اقبال کو لاہور سے راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔ملک عظمت اللہ کو چنیوٹ سے میانوالی ، سعید احمد اعوان کو حافظ آباد سے وہاڑی ، محمد جاوید اسلم کو اٹک سے چکوال ، محمد امین شہزاد کو لیہ سے سرگودھا ، شاہد نواز کچھی کو جھنگ سے بھکر تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے.

محمد مظہر کو بہاولپور سے چنیوٹ، نذر عباس کو خوشاب سے قصور، فیض احمد رانجھا کو سرگودھا سے راجن پور، شہزاد احسن بٹ کو خانیوال سے خوشاب، نوازش خان چودھری کو سیالکوٹ سے ڈی جی خان، سلیم شیخ کو منڈی بہاؤالدین سے لودھراں، عبدالکریم کو راجن پور سے خانیوال، برکت علی کو لودھراں سے منڈی بہاؤالدین، محمد الیاس بشیر کو جہلم سے جھنگ تبدیل کر دیا گیا.

ایڈیشنل سیشن جج عمر فاروق کو پھالیہ سے ملتان تبدیل کر دیا گیا

محمد شہباز کو ساہیوال سے حافظ آباد، حسنین عباس کاظمی کو گوجرانوالہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، احسن یعقوب ثاقب کو اوکاڑہ سے سیالکوٹ، انیس احمد کو ملتان سے مظفر گڑھ، جاوید اقبال کو بھکر سے اٹک، شبانہ حمید مغل کو شیخوپورہ سے ساہیوال، محمد سعید کو میانوالی سے ننکانہ، نوید اختر کو وہاڑی سے اوکاڑہ، اکرام رانجھا کو مظفر گڑھ سے بہاولپور تبدیل کر دیا گیا.

ملک عاطف بن سعید کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گوجرانوالہ، منزہ عاصم کو نارووال سے ملتان، محمد علی قذافی کو فیصل آباد سے جہلم، مکرم حسین کو ڈی جی خان سے لیہ ،محمد علی جوئیہ کو رحیم یار خان سے فیصل آباد، محمد اسد اللہ صدیقی کو چکوال سے رحیم یار خان، منظر حیات کو بہاولنگر سے شیخوپورہ، غلام اکبر کو ننکانہ سے پاکپتن، صابر حسین کو نارووال سے گجرات اور ظفر اقبال کو راولپنڈی سے سیالکوٹ تعینات کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں