prisoners

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں 13 افسران کے تقرر و تبادلے

محکمہ جیل خانہ جات میں 13 سپرنٹنڈنٹ، ایڈیشنل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فرخ رشید کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل میانوالی اور کامران حیدر کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ملک لیاقت علی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان، ڈاکٹر محمد صدیق گل ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ملتان، محمد جہانگیر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساہیوال، حق نواز سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین تعینات.

پنجاب کے جیل خانہ جات میں افسران کے تبادلے کر دئیے گئے

وحید خان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا، محمد ابوبکر عبداللہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور، محمد مصعب بلال ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور، کامران مقبول ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سنٹرل جیل لاہور، شہزاد اختر فاروق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل قصور، نوید اسلم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد اور افضال احمد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں