apni chhat apna ghar scheme in mandi bahauddin

اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ، ہر ضلع کے لیے کوٹہ مختص

لاہور: پنجاب حکومت کے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت ہر ضلع کے لیے کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پنجاب بھر سے 17500 افراد اس سکیم سے مستفید ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے افتتاح کے بعد پنجاب کے تمام اضلاع میں گھروں کی تقسیم سے متعلق کوٹہ مختص کر دیا گیا۔ سب سے زیادہ کوٹہ لاہور کو دیا گیا۔ 1،690 افراد مستفید ہو سکیں گے۔ ضلع خوشاب کو سب سے کم کوٹہ 243 ملا۔

پہلے مرحلے کے کوٹہ کے مطابق بھکر میں 283 ، لیہ 366 ،میانوالی 307، مظفرگڑھ 714، چنیوٹ 313 ، فیصل آباد 851، جھنگ 451 ،سرگودھا 520، ٹوبہ ٹیک سنگھ 376، گوجرانوالہ 657 ،حافظ آباد 302 ، قصور 484 ،ننکانہ 314 ، اوکاڑہ 418 ، پتو کی 401 ، شیخوپورہ 512 ،

ضلع منڈی بہاؤالدین میں بھی “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام شروع کر دیا گیا

سیالکوٹ 570 ،اٹک 287 ،چکوال 263 ،گجرات 466 ،جہلم 225 ،منڈی بہاؤالدین 358 ،راولپنڈی 600 ،بہاولنگر 454، بہاولپور 517،رحیم یار خان 714 ،ڈی جی خان 498 ،خانیوال 458، لودھراں 380 ،ملتان 726 ، راجن پور 368، ساہیوال 443، وہاڑی میں 517 افراد اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ سے مستفید ہو سکیں گے

پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (PHATA) کو ان کے گھروں کی تعمیر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں