منڈی بہاؤالدین: سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے نئی نویلی دلہن جاں بحق

منڈی بہاؤالدین: سسرالیوں نے مبینہ طور پر نوبیاہتا دلہن کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کی 19 سالہ مناہل کی 4 ماہ قبل کٹھیالہ شیخاں میں شادی ہوئی تھی۔

لڑکی کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ ناچاقی کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ میری بیٹی کو ساس، نندویگر خاندان نے مل کر قتل کیا ہے۔ تلخ کلامی کے بعد شوہر نے بیٹی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔

موٹروے ٹریفک حادثہ میں نئی نویلی دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ باقی ملزمان ضمانت پر ہیں۔ منسوخی پر گرفتار کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں