وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کا منڈی بہاوالدین میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے ضلع کونسل ہال منڈی بہاوالدین میں قائم مرکزی معلوماتی و رجسٹریشن سنٹر کا دودہ کیا اور رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 26 اگست 2024) اسسٹنٹ کمشنر نے درخواست دہندگان سے ملاقات کی اور ان کی گذارشات کو بھی سنا۔ شہریوں نے قرضہ سکیم کے معلوماتی سنٹر کے قیام اور سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بے گھر افراد کیلئے اپنی چھت اپنا گھر انقلابی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
Punjab Govt Apni Chat Apna Ghar scheme registration, apply
آسان اقساط پر قرض فراہمی سے ہزاروں بے گھر افراد مستفید ہوسکیں گے۔ انہوں نے متعلقہ افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے سلسلہ میں آنے والے شہریوں کو نہ صرف پروگرام سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے بلکہ ان کی رجسٹریشن کو بھی یقینی بنایا جائے۔