منڈی بہاؤالدین سے سرائے عالمگیر رسول روڈ کو دو لین بنانے کی سکیم کی منظوری

carpeting work on Old and New Rasool has been completed

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 21ویں اجلاس میں پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے لیے سڑکوں اور لوکل گورنمنٹ سیکٹر کی 3 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 11 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، چیف اکنامسٹ مسعود انور، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر خواجہ کارپوریشن کے مقام پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 2 ارب 11 کروڑ 36 لاکھ 12 ہزار روپے، منڈی بہاؤالدین شہر تا سرائے عالمگیر کینال پل مین جی ٹی روڈ برآستہ ویلیج رسول روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 8 ارب 12 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار روپے اور میونسپل کمیٹی مری میں چھتوں پر بارشی پانی کی ذخیرہ اندوزی کیلئے 44 کروڑ 23 لاکھ 20 ہزار روپے شامل ہیں.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *