اینٹی کرپشن نے پٹواری غضنفر اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

منڈی بہاوالدین، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ہدایت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن منڈی بہاء الدین کی سربراہی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی بھرپور کاروائی،

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین مرزا عمران الحق نے تحصیل پھالیہ حلقہ چوٹ کلاں کے کرپٹ پٹواری غضنفر اقبال کو زمین انتقال کی مد میں بھاری رشوت طلب کرنے اور انتقال کی جلد گم کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کروا دیا۔

آہلہ کا پٹواری سائل سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

تفصیلات کے مطابق تحصیل پھالیہ کے رہائشی سائل ارشاد رحمٰن ولد محمد اشرف نے اینٹی کرپشن منڈی بہاء الدین کو درخواست دی کہ حلقہ چوٹ کلاں کے پٹواری غضنفر اقبال جو کہ زمین انتقال کی مد میں بھاری رشوت طلب کر رہا ہے اور میری زمین کی جلد گم ہونے کا بہانہ کر رہا ہے، جس پر سرکل اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق نے درخواست کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے تفتیش کی اور تفتیش میں جرم ثابت ہونے پر پٹواری غضنفر اقبال کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پرچہ درج کرا دیا۔

منڈی بہاءالدین کے پٹواریوں کے فون نمبرز کی لسٹ دیکھیں

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیر ٹالرنس ہے، ان کا پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس گھناؤنے کھیل میں ملوث تمام اہلکاران و افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور تمام ملزمان کو گرفتار کروا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اہلیان پھالیہ نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی کاروائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین اور سرکل اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *