arrested

آہلہ کا پٹواری سائل سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

منڈی بہاؤالدین: سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین عبدل عزیز کاہلوں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے کرپٹ اور رشوت خور پٹواری سرکل آہلہ شاہ زیب کو 15 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے .

تفصیلات کے مطابق پٹواری سرکل آھلہ شاہ زیب جو کرپشن , رشوت خوری اور سائیلین سے شدید ناروا رویے کے حوالے سے بدنام ہیں سائل امجد اقبال سے ایک معمول کے انتقال کے لیے پندرہ ہزار روپے بطور رشوت وصول کر رہا تھا جو اینٹی کرپشن کی بروقت کاروائی میں رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گیا اور اینٹی کرپشن نے اپنی حراست میں لے لیا ہے.

محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی، رشوت لیتے ہوئے پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار

تمام کاروائی ریڈنگ مجسٹریٹ کی موجودگی میں اور انکی نگرانی میں ہوئی . اہلیان علاقہ نے کرپٹ رشوت خور پٹواری کے خلاف کاروائی کرنے پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین عبدالعزیز کاہلوں اور اینٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین کی کاوشوں کو بہت سراہا ہے . اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں