district jail mandi bahauddin

منڈی بہاءالدین سمیت راولپنڈی ریجن کی 7 جیلوں میں وارڈرز کی 769 آسامیاں خالی

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی ریجن کی 7 جیلوں میں وارڈر، ہیڈوارڈر اور چیف وارڈر کی 769 آسامیاں خالی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کی قلت کے باعث جیلوں کی انتظامیہ کومشکلات کاسامناہے۔

جنگ کودستیاب اعدادو شمارکے مطابق راولپنڈی ریجن کی 7 جیلوں سینٹرل جیل راولپنڈی ،ہائی سیکورٹی بارک راولپنڈی ، ڈسٹرکٹ جیل اٹک ،ڈسٹرکٹ جیل گجرات ، ڈسٹرکٹ جیل جہلم ،ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین اور سب جیل چکوال میں کل منظوراسامیوں کی تعداد 2،145 ہے لیکن اس وقت ان جیلوں میں صرف 1،376 ملازمین تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین وہ ضلع ہے جہاں زیادہ تر پولیس افسران پرویز الہٰی کی سفارش پر تعینات کیے جاتے ہیں

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کی کمی کے باعث ان میں 101 ملازمین ایسے بھی ہیں جنہوں نے بیسک ٹریننگ کورس نہیں کیا لیکن ملازمین کی قلت کی وجہ سے انہیں بھرتی کے بعدجیلوں میں تعینات کردیاگیاہے ۔

ریجن کی جیلوں میں چیف وارڈرکی 10، ہیڈوارڈرکی 18، وارڈرکی 691، فیمیل چیف وارڈر کی 15، فیمیل ہیڈوارڈر کی 27 اورفیمیل وارڈرکی 46 کی سیٹیں خالی ہیں ۔ راولپنڈی کی سینٹرل اڈیالہ جیل اورہائی سیکورٹی بارک میں کل منظوراسامیاں 759 ہیں جن میں سے 255 اسامیاں خالی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں