Mushtaq Ahmad Awan

ریجنل آفس سرگودھا کی منڈی بہاءالدین میں کھلی کچہری، عوامی مسائل حل کر دئیے

منڈی بہاءالدین: کنسلٹنٹ ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے مختلف وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات ضلع منڈی بہاوالدین، کیمپ آفس میں کھلی کچہری لگا کر سنیں اوراکثر شکایات پر عوام الناس کو موقع پر ہی ریلیف دلوا کر حل کر دیا گیا ۔

منڈی بہاﺅالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 17نومبر 2022 ) اس موقع پر وفاقی محکموںجن میں فیسکو، سوئی گیس، پاسپورٹ ،اسٹیٹ لائف انشورنس، نادرا، پاکستان بیت المال کے افسران بھی اپنے محکموں کی رپورٹس لے کر موجود تھے۔ کھلی کچہری میں رجسٹرڈ کیسز کی شکایات کی سماعت بھی کی گئی۔ جن میں سے بیشتر شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کر دیا گیا۔

کھلی کچہری میں کنسلٹنٹ وفاقی محتسب مشتاق احمد اعوان نے مختلف محکموں کے افسران کو وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کی جانب سے جاری ہدایات کے بارے میں آگاہ کیا کہ وفاقی محتسب اعلی عوام کو بلاتاخیر ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔اس لئے عوام الناس کو انصاف فراہم کرنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں