پھالیہ: پولیس مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار۔ جن میں سے ایک زخمی ہے۔ تین فرار ہونے میں کامیاب۔ زخمی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔
تفصیل : مخبر خاص نے اطلاع دی کہ 5 کس دوگل بمبلی روڈ پر مسلح اسلحہ واردات کرنے کے لئے ناکہ لگا کر کھڑے ہیں ۔اطلاع پاکر ریڈنگ پارٹی تشکیل دی گئی ، جونہی پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔
منڈی بہاؤالدین: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک، ایس ایچ او زخمی
پولیس پارٹی ملزمان کو بذریعہ لائوڈ سپیکر بار بار ہتھیار پھینکنے کا کہتے رہے مگر ملزمان نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ دو کس ملزمان عبدالماجد مضروبی حالت میں مسلح پسٹل اور عبدالرحمن مسلح پسٹل کو گرفتار کر لیا جبکہ 3 کس فرار ہو گئے ۔ علاقہ بھر کی ناکہ بندی کی گئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔