آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس۔ آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی منڈی بہاؤالدین کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی اومنڈی بہاءالدین کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
مرادوال میں فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں حسن جاوید اور محمد رضوان شامل ہیں۔ ڈی پی اومنڈی بہاؤالدین کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔
Leave a Reply