ملکوال میں 18 سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا. غوطہ خور ٹیم نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کر رہی ہے
ملکوال (نامہ نگار ) گرمی کا ستایا 18 سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری۔ تفصیلات کیمطابق ملکوال کے نواحی علاقہ چک رائب کے قریب خانہ بدوش فیملی کا 18 سالہ نوجوان زاہد نے گرمی کی وجہ سے نہر میں نہانے کیلئے چھلانگ لگائی۔
نہر میں نہاتے ہوئے 3 دوست ڈوب گئے، 1 جاں بحق
تاہم وہ تیز لہروں کے سبب پانی میں ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر بدقسمت نوجوان کے خاندان کے افراد موقع پر پہنچ گئے۔ والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔