پاہڑیانوالی (احسان نازش سے) ملک کے معروف میلہ حضرت سید نوشہ گنج بخش ؒ المعروف نوشہ پاک 381واں کی تین روزہ تقریبات عروج پر پہنچ گئیں۔
میلہ کی مناسب سے رنمل شریف میں ایک نیا شہر آباد ہوگیا جہاں پر خودردونوش کے اسٹالز کیساتھ جیولری اور دیگر اشیاء کے اسٹالز سج گئے۔ میلہ میں ملک بھر سے جہاں عقید ت مندوں کی کثیر تعداد دربار حضرت سید نوشہ گنج بخش ؒ نوشو پاک پر حاضر ہو کر روحانی تسکین حاصل کر رہی ہے۔
میلہ میں قوال اوردھمال پاریٹوں کے مخصوص انداز میں محافل کا رنگ جمارکھا ہے۔ 28 مئی بروز جمعتہ المبارک آخری دن ہو گا۔