ضلعی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی: بگڑتی انتظامی صورتحال پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین طارق علی بسرا کو منڈی بہاءالدین سے تبدیل کر دیا گیا
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 30 نومبر 2021) توہین عدالت کیس میں بڑا موڑ، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین طارق علی بسرا کا تبادلہ کر دیا گیا. طار علی بسرا نے منڈی بہاءالدین میں 1 سال 2 ماہ کا عرصہ گزارا. طارق بسرا 2 ستمبر 2020 کو ضلع منڈی بہاءالدین میں تعینات ہوئے تھے.
یہ بھی پڑھیں: طارق علی بسرا ڈپٹی کمشنر، علی رضا ڈی پی او منڈی بہاوالدین تعینات، نوٹیفکیشن جاری
یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین اور اسسٹنٹکمشنر منڈی بہاءالدین کو توہین عدالت کیس میں کنزیومر کورٹ ضلع منڈی بہاءالدین کے جج رائو عبدالجبار نے دونوں افسران کو 3،3 ماہ قید سزا کا حکم دیا تھا. گزشتہ روز مورخہ 29 نومبر 2021کو دونوں افسران نے لاہور ہائیکورٹ رجوع کیا جہاں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس نے قید سزا کا حکم کالعدم قرار دے کر سزا معطل کر دی.
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کی سزا معطل
عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا تھا. آج مورخہ 30 نومبر کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین طارق علی بسرا کو ضلع منڈی بہاءالدین سے تبدیل کر کے سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے. جبکہ انکی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاءالدین احسان الحق ضیاء کو 3 ماہ تک بطور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے.