Tag: DCO

  • ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین طارق علی بسرا کو تبدیل کر دیا گیا

    ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین طارق علی بسرا کو تبدیل کر دیا گیا

    ضلعی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی: بگڑتی انتظامی صورتحال پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین طارق علی بسرا کو منڈی بہاءالدین سے تبدیل کر دیا گیا

    منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 30 نومبر 2021) توہین عدالت کیس میں بڑا موڑ، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین طارق علی بسرا کا تبادلہ کر دیا گیا. طار علی بسرا نے منڈی بہاءالدین میں 1 سال 2 ماہ کا عرصہ گزارا. طارق بسرا 2 ستمبر 2020 کو ضلع منڈی بہاءالدین میں تعینات ہوئے تھے.

    یہ بھی پڑھیں: طارق علی بسرا ڈپٹی کمشنر، علی رضا ڈی پی او منڈی بہاوالدین تعینات، نوٹیفکیشن جاری

    یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین اور اسسٹنٹ‌کمشنر منڈی بہاءالدین کو توہین عدالت کیس میں کنزیومر کورٹ ضلع منڈی بہاءالدین کے جج رائو عبدالجبار نے دونوں افسران کو 3،3 ماہ قید سزا کا حکم دیا تھا. گزشتہ روز مورخہ 29 نومبر 2021کو دونوں افسران نے لاہور ہائیکورٹ رجوع کیا جہاں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس نے قید سزا کا حکم کالعدم قرار دے کر سزا معطل کر دی.

    یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کی سزا معطل

    عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا تھا. آج مورخہ 30 نومبر کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین طارق علی بسرا کو ضلع منڈی بہاءالدین سے تبدیل کر کے سروس اینڈ‌ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے. جبکہ انکی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاءالدین احسان الحق ضیاء کو 3 ماہ تک بطور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے.

  • ڈپٹی کمشنر  کاافطار کے بعد اندرون شہر کا اچانک دورہ ، کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

    ڈپٹی کمشنر کاافطار کے بعد اندرون شہر کا اچانک دورہ ، کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

    منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 05مئی 2021)ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا افطاری کے بعد اندرون شہر کا اچانک دورہ کیا اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا انہوں نے کاروں باری کا معائنہ کیا لاک ڈﺅان احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے شہر کے میڈیکل سٹور ز کا دورہ کیا اور میڈیکل سٹورز مالکان کو رونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کر نے کی سختی سے ہدایت کی .

    ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے بعدازاں کاروں باری مراکز کا بھی معائنہ کیا اورف لاک ڈاﺅن اوقات کی پابندی اور کورونا سے بچاﺅ کے لیے ایس اوپیز پر عملد رآمد کا جائزہ لیا ۔ ماسک کے بغیر گھومنے والے شہر یوں کو وارننگ دی اور ماسک بھی تقسیم کئے اور لوگوںکو اپنے گھروں میں رہنے کی تلقین کی. انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے جو بھی حفاظتی اور احتیاطی اقدامات اٹھائے جا ئے رہیں وہ عوام الناس کی صحت اور زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہیں .

    اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ ایس اوپیز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں اگر کسی جگہ خلاف ورزی ہوئی تو انتظامیہ بلا تفریق کاروائی عمل میں لائے گی.

  • تحصیل کونسل منڈی بہاوالدین میں دھان کی فصل کی زرعی مشینری و آلات کی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا

    تحصیل کونسل منڈی بہاوالدین میں دھان کی فصل کی زرعی مشینری و آلات کی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا

    منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 09 مارچ 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 50فیصد سبسڈی پر زرعی مشینری و آلات کی فراہمی شعبہ زراعت کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی، دور حاضر کے پیش نظر موجودہ حکومت کے دور میں جس تیزی سے کاشت کاروں کی فلاح و بہبود کیلئے زرعی شعبے میں جدت لانے کیلئے جو کاوشیں کی گئی ہیں اس سے ہر کسان خوشحال ہو گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آ ج یہاں تحصیل کونسل کے لان میں دھان کی فصل کی زرعی مشینری و آلات کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر ڈائریکٹرز زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈویژن جاوید اقبال ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال، کسان بورڈ کے نمائندوں، کسانوں اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنرطارق علی بسرا نے زرعی مشینری و آلات کا دلچسپی سے جائزہ لیا اور زرعی ماہرین سے ان کے امورز سے متعلق سوالات بھی کئے اور اس ضمن میں وہاں پر موجود کسانوں کے ساتھ مل کر زرعی ماہرین کی آراءکو توجہ سے سنا ۔

    انہوں نے کہاکہ زراعت کے شعبے میں ہم جدید ٹیکنالوجی اپنا کر ہی آگے جا سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت زرعی عشبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے کاشت کاروں کو50فیصد سبسڈی پر قرعہ اندازی کے ذریعے منظور شدہ زرعی مشینری و آلات فراہم کر رہی ہے جس کے استعمال سے کسان اپنی اوسط پیداوار میں زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سب وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشکور ہیں کہ جن کی کاوشوں سے زرعی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی پر استوار کیا جارہا ہے جس سے ملکی زرعی معیشت کو فروغ ملے گا اور کسان خوشحال ہو گا۔انہوں نے مذید بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت ملک بھر کے کسانوں اور کاشت کاروں کو سبسڈی پر منظور شدہ اقسام کے بیج بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔

    بعد ازاں ضلع کونسل ہال میں منعقدہ سیمینار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ کسانوں کو جتنا زیادہ ریلیف حاصل ہو گا ملک اتنا زیادہ ترقی کرے گا۔

    ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈویژن جاوید اقبال نے کہا کہ جدید زراعت ٹیکنالوجی کی مرہوں منت ہے اور ہمیں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے جدید ریسرچ کی روشنی میں زرعی شعبے کو فروغ دینا ہے۔ مشینی کاشت جہاں لیبر کے مسائل کو کم کرتی ہے وہیں بہتر پیداوار میں انتہائی معاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کاشت کاروں خصوصاً چھوٹے کاشت کاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے رہی ہے۔