ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں 4 نظر بندوں کو رکھا گیا ہے

راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل اڈیالہ سمیت راولپنڈی ریجن کی 6جیلوں میں پی ٹی آئی کے اسیروں کی تعداد621تک پہنچ گئی، ان میں 88نظربند اور533حوالاتی شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعدہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہنگامہ آرائی ،گھیراؤجلاؤ اورحساس مقامات پرحملوں کے بعدبڑی تعدادمیں پاکستان تحریک انصاف کے راہ نماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ،15مئی کی رات تک راولپنڈی کی سینٹرل اڈیالہ جیل میں جڑواں شہروں کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کے حکم پر نظربندکئے گئے 65افرادکے علاوہ مختلف مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈپر لائے گئے 162حوالاتی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج اور ہنگامہ آرائی، منڈی بہاوالدین سے 34 کارکنان گرفتار

نظربندوں میں پانچ خواتین شیریں مزاری ،ملیکہ بخاری ،مسرت جمشیدچیمہ ،فلک ناز چترالی اورورداخان کے علاوہ 60نظربندکئے گئے مردوں میں اسدعمر، شاہ محمود قریشی،فوادچودھری ،جمشید اقبال چیمہ ،علی محمدخان ،اعجازچودھری ،سیف اللہ نیازی وغیرہ شامل ہیں ۔ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے اسیروں کی تعداد386بتائی جاتی ہے.

ان میں 15نظربند اور371حوالاتی ،ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں پی ٹی آئی کے صرف تین اسیرہیں اوریہ تینوں نظربندہیں۔ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں ایک خاتون کونظربندکیاگیاہے جبکہ حوالاتی کوئی نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں 4نظربندوں کورکھاگیاہےجبکہ ریجن کی سب جیل چکوال میں پی ٹی آئی کاکوئی اسیرنہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں