منڈی بہاءالدین، چھموں ساہنا کا نوجوان علی حسن ولد محمد افضل جامی کا، ڈنکی لگاتے ہوئے آٹھ ماہ پہلے موریطانیہ کشتی حادثہ میں فوت ہو گیا تھا۔ ایجنٹ گذشتہ آٹھ ماہ سے لواحقین کو دلاسا دیتا رہا۔ کچھ دن پہلے اس نے لواحقین کو کنفرم کر دیا کہ آپ کا بیٹا آٹھ ماہ پہلے ہی دنیا سے چلا گیا تھا۔
پھالیہ: یورپ کی ڈنکی لگاتا ہوا نوجوان لیبیا میں ڈوب کر جاں بحق
کل اس بچے کا ختم قل ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے ستر اسی لاکھ روپے بائی ائیر بھجوانے کے چارج کیے۔ مگر اس کو کشتی میں سوار کروا دیا گیا اور گذشتہ آٹھ ماہ سے جھوٹ بولتا رہا کہ آپ کا بیٹا زندہ ہے۔
لواحقین نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی داد رسی کی جائے۔