منڈی بہاءالدین سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی کرپشن کے خلاف بھرپور کاروائی، عدالتی احکامات پر زمین فراڈ پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار محمد علی ولد رحمت خان، قوم دھدرا ساکن بھیکھو، تحصیل پھالیہ نے 2011 میں اینٹی کرپشن میں درخواست دی کہ محمد اشرف پٹواری اور دیگر ملزمان نے دوسرے فریق کے ساتھ مل کر زمین انتقال کی مد میں دھوکہ دہی سے 45 لاکھ روپے ہڑپ کر لئے۔ جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا.
ملزمان نے اینٹی کرپشن کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔ جس پر اینٹی کرپشن نے کیس کی بھرپور پیروی کی اور بہترین پیروی کے نتیجے میں لاہور ہائیکورٹ نے دھوکہ دہی ثابت ہونے پر ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
کرپشن، غفلت اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 9 پٹواری معطل
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی سربراہی میں اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین بھرپور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیر ٹالرنس ہے اور کرپشن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے پختہ عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری اداروں میں رشوت کے ناسور کا خاتمہ کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیوں پر اینٹی کرپشن افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔