شفقت آباد: چلتی ٹرین کے نیچے آکر نوجوان جاں بحق، ریسکیو 1122
منڈی بہائوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز یکم جولائی 2022) شفقت آباد کے قریب چلتی ٹرین کے نیچے آکر ایک نوجواں جاں بحق ہو گیا. عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے.
نوجوان کافی دیر سے ریلوے لائن کے اردگرد گھوم رہا تھا کہ اچانک ٹرین آگئی جس کی زد میں آکر شفقت آباد کا رہائشی نوجوان علی حسن ،قوم نائی جاں بحق ہو گیا. ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ پر کاروائی شروع کر دی.