میانوال: گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو زہر دے کر قتل کردیا

میانوال رانجھا کے رہائشی محمد ارشد ولد محمد خاں گوندل کو گھریلو جھگڑے کی بنا پر بیوی نے کھانے میں زہر دے دی محمد اقبال جانبر نہ ہوسکا اور اپنے خالق حقیقی کو جا ملا. لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی بہاولدین بھجوا دی گئی۔

میانوال رانجھا کے رہائشی محمد ارشد ولد محمد خاں گوندل کو مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے باعث اس کی بیوی نے کھانے میں زہر ملا کر دے دیا۔ زہریلا کھانا کھانے سے محمد ارشد کی حالت غیر ہو گئی، جس کے بعد اُسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی بہاولدین منتقل کر دیا ہے، جب کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معاملہ گھریلو تنازعے کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں