پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ منڈی بہاءالدین پہنچے کو تیار، ضلع منڈی بہاءالدین میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل.منڈی بہاءالدین میں تحریک انصاف کی کون کونسی شخصیات آئیںگی؟
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 13 نومبر 2022) پاکستان تحریک انصاف کو منڈی بہاءالدین میں لانگ مارچ کل بروز سوموار 14نومبر کو پہنچے گا. پلان کے مطابق لانگ مارچ پراناجی ٹی ایس چوک منڈی بہاوالدین میں پہنچے گا جہاں پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 4 بجے عوام سے خطاب کریں گے.
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ: منڈی بہاءالدین کے کون کون سے بازار بند رہیں گے؟
پریس کانفرنس آفس ایم این اے پھالیہ روڈ منڈی بہاوالدین بوقت 3بجے سہ پہر ہو گی. لانگ مارچ میں شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر منڈی بہاءالدین پہنچیں گے. جبکہ رات 7 بجے لانگ مارچ اپنی اگلی منزل کی جانب رواں ہوگا.