انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک خفیہ ایموجی فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کے لیے صرف 15 دنوں کے لیے دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ محدود وقت کے لیے، کمپنی ایموجی بٹن کے ساتھ رد عمل ظاہر کرتے وقت ایک خاص اینیمیشن متعارف کر رہی ہے۔ اپ گریڈ کا مقصد صارفین کو واٹس ایپ پر نئے سال کا جشن منانے اور بات چیت میں گرمجوشی لانے میں مدد کرنا ہے۔
کمپنی نے پانچ ایموجیز متعارف کرائے ہیں جو 20 دسمبر سے 3 جنوری تک خصوصی اینیمیشن پیش کر سکیں گے۔ اگر صارفین ان میں سے کسی کو بھی ردعمل کے لیے استعمال کرتے ہیں، تو ایک اینیمیشن ظاہر ہوگی۔
ان ایموجیز میں کنفیٹی بال، فیس ود پارٹی ہارن اور پارٹی ہیٹ، پارٹی پاپر، پوپنگ کارک والی بوتل اور کلینکنگ گلاسز شامل ہیں۔ اگر یہ ابھی تک کسی صارف کی ایپ میں ظاہر نہیں ہوا ہے، تو ممکن ہے ایپ کو اپ ڈیٹ نہ کیا گیا ہو۔