محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔ تاہم مغربی ہواؤں کی وجہ سے بارش بھی متوقع ہے۔
ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں آج ملک میں داخل ہوں گی جس کے باعث پوٹھوہار سمیت مختلف علاقوں میں آج شام سے بارش کا امکان ہے۔ آئندہ تین سے چار روز تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دریں اثنا، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے بھی 2 سے 5 جون تک تیز ہواؤں اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق بارش سے شدید گرمی اور ممکنہ ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آئے گی تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، قصور، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، میانوالی، بہاولپور، بہاولپور میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔