آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق گھریلو سلنڈر 55 روپے سستا ہو گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 241 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر اب 2838 روپے کا ملے گا۔ مئی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2,893 روپے مقرر کی گئی تھی۔
کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 241 روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ 10,920 روپے میں دستیاب ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔