rain in pakistan

اکتوبر میں موسم کیسا رہے گا؟ بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم صبح کے وقت راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع چترال، سوات، کوہستان، دیر، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ یہ ممکن ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں