electricity rate

بجلی پر رعایت ختم، نیا ٹیرف 9 سے 29 روپے فی یونٹ لاگو

اسلام آباد: حکومت نے بجلی کے بلوں میں رعایت ختم کرتے ہوئے 9 سے 29 روپے فی یونٹ تک کا نیا ٹیرف نافذ کر دیا۔ اس ماہ سے نئے مہنگے ٹیرف کے تحت بل بھیجے جائیں گے۔

پروٹیکٹڈ صارفین سے 1 سے 50 یونٹ تک 9.93 روپے وصول کیے جائیں گے۔ 51 سے 100 یونٹس تک 13.64 روپے اور 101 سے 200 یونٹ تک 29.21 روپے فی یونٹ وصول کئے جائیں گے۔

بجلی کے زائد بلوں پر جرمانے کی پالیسی میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ کے 3 دن کے بعد ادائیگی کے لیے 5% کا سرچارج وصول کیا جائے گا، جبکہ زیادہ روز گزرنے پر10 فیصد سر چارج لگایا جائے گا. اس سے پہلے 10% LPS چارج کیا جاتا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں