مغربی ہواؤں کا سسٹم 28 مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیر اثر کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔
میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 27 مئی سے 31 مئی کی شام یا رات تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
ژوب، زیارت، بارکھان، ڈی جی میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ ژوب، زیارت، بارکھان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، بہاولپور، ساہیوال، پاکپتن، وہاڑی اور ڈی جے خان میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ ان علاقوں میں 27 سے 30 مئی تک بارش اور ہوا کا سلسلہ جاری رہے گا۔
گرج چمک، آندھی اور ژالہ باری سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔ بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کاشتکار موسمی حالات کے مطابق فصلوں سے متعلق سرگرمیوں کا اہتمام کریں۔
مسافروں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔