ملکوال (سٹی رپورٹر)واٹر سپلائی سکیم کے پائپ مختلف جگہوں سے خراب ہونے کی وجہ سے پانی سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا ہونے لگا. شہریوں کو مشکلات کا سامنا.
شہر کے مختلف محلوں میں واٹر سپلائی پائپوں کے ٹوٹنے اور خراب ہونے سے پانی کی لیکیج ہورہی ہے جس سے متاثرہ علاقوں میں نہ صرف پینے کا صاف پانی ضائع ہو رہا ہے بلکہ گذرگاہوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ، شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملکوال سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔