fog in mandi bahauddin

مزید چند روزے ٹھنڈے موسم میں گزریں گے

لاہور (30 مارچ 2023) رمضان المبارک کے مزید چند روز سرد موسم میں گزریں گے، ملک کے کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں لاہور، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے.

نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ساہیوال، رحیم یار خان، پاکپتن، راجن پور، خانیوال، بہاولنگر، میانوالی، ننکانہ صاحب اور گردونواح کے علاقے۔ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

یہاں واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی ماہرین موسمیات نے روزے کے زیادہ تر ایام سرد موسم میں گزارنے کی پیش گوئی کی تھی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے باعث موسم اب بھی قدرے سرد ہے۔

ماہرین کے مطابق بارشوں کے باعث موسم گرما گزشتہ سال کے مقابلے میں تھوڑی دیر سے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں